سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔
شبر زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیاء کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.