ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ڈالر 2 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

ڈالر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے، جس کے بعد ڈالر 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 83 پیسے کم ہو کر 153 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈالر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے…

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 13 جون 2019ء کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے کم ہوکر 154 روپے 10 پیسے کا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی کے بعد 154 روپے 40 پیسے کا ہو گیا تھا۔

دیگر ممالک کی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ سامنے آیا ہے، جن میں سعودی ریال، امارتی درہم، یورو، برطانوی پونڈ اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.