ڈالر کے ہاتھوں روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا، تاریخی سطح پر پہنچے ہوئے ڈالر کی مزید اڑان جاری ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔
آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھ کر 179 روپے 44 پیسے پر بند ہوا ہے، جبکہ 3 روز میں ڈالر کی قدر انٹربینک میں 93 پیسے بڑھی ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 180 روپے 77 پیسے ہے۔
Comments are closed.