خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
عسکری قیادت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق لانے تک ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت اس وقت 250 روپے کے لگ بھگ ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ روپے کی قیمت مارکیٹ کے مطابق لانے کے لیے ایف آئی اے، حساس ادارے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک مل کر کارروائیاں کریں۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں طے کیا گیا کہ بجلی چوری کا خاتمہ بھی ترجیح رہے گا، انٹیلی جنس بیورو بجلی چوری میں مدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی فہرستیں بنائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی تبدیلی اور تعیناتی کے بجائے فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.