بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کی قدر غیر حقیقی، جلد 200 سے کم کا ہوگا، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں، جلد انشاء اللّٰہ 200 روپے سے کم ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے، اس کی اصل ویلیو 200 روپے سے کم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے، انشاء اللّٰہ ڈالر جلد ہی 200 روپے سے کم کا ہوجائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے، وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.