ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی فراہمی بڑھانے کا اسٹیٹ بینک کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اس حوالے سے ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی فراہمی بڑھنے سے ڈالر کا ریٹ نیچے آئے گا اور آنے والے دنوں میں ڈالر میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق بھی ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرونِ ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔
Comments are closed.