ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اہم فیصلہ کرلیا، منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دے دی۔
اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی، اسی طرح برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ غیرملکی کرنسیز کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں لانا ہوتا تھا۔
سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ ڈالر کیش کی صورت میں بحرین، سنگاپور اور دبئی سے بذریعہ کارگو سیکیورٹیز کمپنیز درآمد ہوں گے۔
Comments are closed.