ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، آخری معرکے کی تیاریاں

کراچی میں ڈالر ذخیرہ اندوزی کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیر اور افراد کی نشان دہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں۔

ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں سےمتعلق اقدام درست ہے، دبئی میں بھی 170سے 65 کمپنیاں رہ گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر  معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز کی بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے۔

ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.