منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

ڈالر کی آج پھر اڑان

امریکی ڈالر کی اڑان کا سفر ایک بار پھر جاری ہے جس سے پاکستانی روپیہ مزید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 261 روپے 88 پیسے رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 257 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 931 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.