بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کیسے نیچے آیا؟ وزیر خزانہ نے بتادیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر حکومتی کوششوں سے نیچے آیا ہے، ڈالر کی قیمت ڈیمانڈ اور سپلائی کا حاصل ہے۔

کراچی چیمبر میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں سے توازن خراب ہو گیا تھا، امپورٹ کم کر کے ڈیمانڈ سپلائی کو بیلنس کیا۔

انہوں نے کہا کہ خسارہ کم کرنے کے لیے خریداری کم کر رہا ہوں، بیسک میمن تھیوری ہے۔

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر مسلسل کمی کی جانب گامزن ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ درآمدی شعبے کے خام مال پر عائد پابندی ختم کر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایل سیز کھل جانے کے بعد ان کی ادائیگی ہونی چاہیے، ایل سیز کے لیے سرکلر جاری کریں گے، پیشگی اطلاع پر ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ 80 ارب کی امپورٹ، 31 ارب کی ایکسپورٹ اور 30 ارب کی ترسیلات کے بعد 17.50 ارب کا خسارہ برداشت نہیں کر سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.