امریکی ڈالر کئی روز اڑان بھرنے کے بعد آج نیچے آیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 440 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 157 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.