امریکی ڈالر گزشتہ چند روز سے ایک بار پھر اپنی قدر بڑھانے لگا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ پھر زوال کی سمت گامزن ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز کے موقع پر امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں 14 اکتوبر کو ڈالر 218 روپے 43 پیسے کا تھا۔
آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41903 پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.