سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر سستا کریں گے تو ملکی امپورٹ بڑھ جائے گی۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں ہر شخص سمجھتا ہے کہ ڈالر سستا ہوگا تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں سب کو آگاہ کیا تھا کہ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے چاہے ووٹ بینک کم ہوجائے۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سیلاب میں بین الاقوامی اداروں نے زیادہ مدد نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 120 ارب کی سبسڈی دے رہی تھی۔
Comments are closed.