امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ بدستور اپنی قدر کھو رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 43031 پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.