امریکی ڈالر کی اڑان کا سفر آج بھی جاری رہا، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بدستور زوال پزیر ہے۔
آج بھی امریکی ڈالر اپنی قدر بڑھاتے ہوئے مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 220 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41887 پوانٹس پر پہنچ گیا ہے۔
Comments are closed.