منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

ڈالر آج صبح مہنگا ہو گیا

امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اڑان جاری ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر کئی روز سے مسلسل مہنگا ہو رہا ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر کرنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42095 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.