جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

ڈالر آج بھی مزید مہنگا

امریکی ڈالر کئی روز سے مسلسل مہنگا ہو رہا ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر کرنے میں ناکام ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو ا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے بعد 222 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھرنی شروع کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پایا جاتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41972 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.