چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی بلیک مارکیٹنگ کی ہم نے شکایت کی تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران ملک بوستان نے کہا کہ ہماری شکایت پر ڈالر بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ملک بوستان نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ یہ کارروائی مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.