hookup Birmingham hookup lynchburg va hookup by tinder hookup Middle Island cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے؟

انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ دماغ اگر صحیح طریقے سے کام کر رہا ہو تو پورے جسم کی کارکردگی بہتر رہتی ہے، اگر دماغی طور پر تھکاوٹ محسوس ہوتی رہے یا الجھن کا شکار رہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کے روز مرہ کے سارے کام متاثر ہو سکتے ہیں۔

دماغی امراض کے ماہرین کے مطابق دماغ کی صحت برقرار رکھنے کے لیے مکمل نیند لینا اور بہترین غذا کا انتخاب بہت ضروری ہے کیونکہ دماغ جسم کا وہ واحد اعضاء ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے حتیٰ کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں۔

اسی لیے جس طرح ہمارے جسم کے دیگر اعضاء، جِلد، بال ، آنکھیں، جگر اور پھیپھڑوں کی صحت کابہتر غذا کے ذریعے خیال رکھا جاتا ہے، اسی طرح ہمیں اپنے دماغ کی صحت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

آپ کے دماغ کی صحت کیلئے بہترین غذائیں یہ ہیں:

ڈارک چاکلیٹ:

ڈارک چاکلیٹ میں ’کاکائو‘ ( cacao) پایا جاتا ہے، جو اینٹی آکسیڈنٹ کی ایک قسم فلیوونوئڈز (Flavonoids) پر مشتمل ہوتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ دماغی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہیں کیونکہ دماغ تیزابی اثرات کو سہہ نہیں پاتا جس سے عمر رسیدگی کے اثرات نمایاں ہو جاتے ہیں اور دماغی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

اس لیے ماہرین ڈارک چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے آپ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے لہٰذا یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ضرور کریں۔

ہلدی:

ہلدی ایک بہت مشہور مسالہ ہے۔ سالن پکانے کے دوران یہ ایک اہم جز ہے اور یہ دماغی صحت کے مختلف فوائد بھی فراہم کرتی ہے۔ ہلدی بہتر یادداشت کے لیے بھی مفید ہے، یہ جسم میں خلیوں کی نشوونما کو فروغ دیتی ہے اور اس میں شفا بخش خصوصیات ہیں، یہ ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتی ہے۔ 

بیریز:

بیریز جیسے اسٹرابیری، رسبری، بلیو بیریز وغیرہ اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء کا بہترین ذریعہ ہیں۔ کچھ اینٹی آکسیڈینٹس کیفیک ایسڈ، کیٹیچن، اینتھوسیانین اور کوئرسیٹن ہیں۔ 

بیریز دماغی خلیوں کے درمیان بہتر رابطے کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ پلاسٹکٹی کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں، جو دماغی خلیوں کے درمیان نئے رابطوں کی تشکیل کو فروغ دیتا ہے، سیکھنے اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ 

نارنجی:

نارنجی وافر مقدار میں وٹامن سی فراہم کرتی ہے۔ درحقیقت، ایک درمیانے سائز کی نارنجی ایک دن میں وٹامن سی کی ضرورت کے مطابق کافی مقدار میں وٹامن سی فراہم کرتی ہے جو دماغی بڑھاپے کو روکنے کے لیے ایک ضروری جُز ہے، اس لیے کافی مقدار میں وٹامن سی کا استعمال دماغ کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ 

ایک مطالعے کے مطابق، خون میں وٹامن سی کی اعلیٰ سطح کو یادداشت، توجہ اور فیصلہ سازی کے کاموں میں بہتری سے منسلک کیا گیا ہے۔

ٹماٹر:

ٹماٹر غذائیت سے بھرپور ہے۔ ٹماٹر اینٹی آکسیڈنٹ لائکوپین سے بھرپور ہوتے ہیں، لائکوپین دماغ کو خلیوں کے نقصان سے بچانے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ 

انڈے:

صبح کے وقت انڈہ کھانا موثر دماغی خوراک ہے جس میں شامل وٹامن بی 6 اور 12، فولک ایسڈ دماغ کو بوسیدگی سے روک کر سدا بہار جوانی کی نعمت سے لطف اندوز کر سکتا ہے۔

کافی:

کافی کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بڑا ذریعہ ہے، کیفین جسم میں توانائی بڑھانے میں مدد کرتی ہے، کافی دماغ میں چوکسی بڑھانے کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.