وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان کو ان کی درخواست پر چھٹی دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں چھٹی ختم ہونے پر ڈاکٹر رضوان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں چھٹی ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست داخل کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے ہیڈ کوارٹر سے نہیں پوچھا گیا تھا۔
Comments are closed.