کراچی میں کلفٹن انوسٹی گیشن پولیس نے صدر میں چیک باؤنس کے ملزم کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا۔
کلفٹن،بوٹ بیسن انویسٹی گیشن پولیس نے چیک باؤنس کے ملزم کی گرفتاری کے لیے صدر میں اسکے گھر پر چھاپہ مارا۔
ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے تیسری منزل پر واقع گھر سے چھلانگ لگادی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
عثمان رؤف40 سالہ کے خلاف 16 لاکھ روپے کے چیک باؤنس ہونے کا کیس تھا۔
ملزم کے خلاف ڈیفنس،گزری،کلفٹن ،درخشاں اور بلوچ کالونی میں بھی مقدمات درج تھے۔
Comments are closed.