ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

چیچن فورسز روس میں بغاوت کچلنے کیلئے تیار ہیں، صدر رمضان قادروف

چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے کہا ہے کہ ان کی فورسز روس میں ویگنر گروپ کی بغاوت کچلنے کیلئے تیار ہیں۔

رمضان قادروف نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت پڑی تو ہماری فورسز ویگنر چیف پریگوزین کے خلاف سخت کارروائی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریگوزین کا رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

ویگنر گروپ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دستے نے یوکرین میں شہریوں پر کارروائی کرنیوالا روس کا فوجی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا ہے۔

انہوں نے روسی فوجیوں کو تلقین کی کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کے آگے ہتھیار نہ ڈالیں۔

چیچن صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی یونٹس کشیدہ علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور روس کے دستوں کی حفاظت اور ریاست کے دفاع کیلئے کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کی نجی فوج ویگنر گروپ نے سرکاری فوج کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں سربراہان کے درمیان روس کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ویگنر گروپ نے اپنے اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر علم بغاوت بلند کیا ہے۔

روس نے ویگنز گروپ کےفوجیوں کو میزائل حملےکانشانہ بنایا تھا، روسی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ نے میزائل حملوں کو بنیاد بناتے ہوئے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کردی۔

روس نے ویگنر گروپ کے سربراہ کے الزام کی تردید کی ہے اور گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.