پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

چیونٹی کے چہرے کی واضح تصویر پہلی بار منظر عام پر آگئی

لتھوانیا کے ایک فوٹوگرافر نے چیونٹی کے چہرے کا شاندار کلوز اَپ شوٹ لینے پر نیکون فوٹوگرافی کا مقابلہ جیت لیا۔ 

وائلڈ لائف فوٹوگرافر یوجینئس کیولاسکس نے نیکون اسمال ورلڈ 2022ء کے فوٹومائیکروگرافی کے مقابلہ میں چیونٹی کے چہرے کی واضح اور شاندار تصویر پیش کی تھی۔

اس ٹیلنٹڈ فوٹو گرافر کی یہ تصویر بہترین 57 تصاویر میں سے منتخب کردہ ’امیجز آف ڈسٹنکشن‘ میں سے ایک تھی۔ 

چیونٹی کے چہرے کی یہ واضح تصویر ایک خوردبین کی مدد سے لی گئی، جس نے نیکون ایوارڈ جیتا ہے۔

مقابلے کا مقصد مائیکرو اسکوپک فوٹو گرافی کے ہنر کو ظاہر کرنا ہے اور مقابلے کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ زمین پر موجود ایسی چیزوں کی غیر معمولی تفصیلات کو کیمرے سے ریکارڈ کریں جنہیں انسانی آنکھ محسوس نہیں کر سکتی۔

چیونٹی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر بہت سے لوگوں نے چیونٹی کے چہرے کو ’شیطانی‘ اور بہت ہی خوفناک قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.