hookup Longmeadow black gay hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot casusl hookup review whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیونٹیاں اب کینسر کے خلیوں کی تشخیص کریں گی

چیونٹیوں کی ایک خاص نسل مستقبل میں موذی مرض کینسر کی تشخیص کے لیے استعمال کی جائے گی۔

 ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ چیونٹیوں کی ایک نئی نسل اب کینسر کے خلیات کا پتہ لگا سکتی ہے۔

کینسر کے مرض میں مبتلا اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے۔

فرانس کے محققین کے ایک گروپ نے چیونٹیوں کی ایک نوع دریافت کی جو ناقابلِ یقین حِس کی مالک ہے، اس نئی نوع کی چیونٹی کو Formica fusca کہا جاتا ہے۔

کینسر کی تشخیص عام طور پر بہت مہنگی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے کتوں کو  بھی کینسر کے خلیوں کو سونگھنے کیلئے استعمال میں لایا گیا لیکن اس عمل میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

اس دریافت سے محققین کو امید ہے کہ کینسر کا جلد پتا لگانا آسان اور سستا ثابت ہوگا۔

فرانسیسی نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ (سی این آر ایس) نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ چیونٹیوں کو کینسر کی تشخیص کے استعمال کے طریقہ کار کی افادیت کا اندازہ اب انسان پر کلینکل ٹرائلز کے ذریعے کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ  یہ پہلا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ چیونٹیوں سے کینسر کی تشخیص کم قیمت اور مؤثر ثابت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.