منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

چین کے کئی صوبے گرد آلود طوفان کی لپیٹ میں

چین کا دارالحکومت بیجنگ اور کئی صوبے گرد آلود طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شانزی، شین ڈونگ، انرمنگولیا، شنگھائی سمیت کچھ صوبے کل تک ریت کے طوفان کی زد میں رہیں گے۔

اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سفر کے دوران سانس لینے میں مشکلات اور انتہائی کم حد نگاہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں شہریوں بالخصوص بچوں کو گھروں میں رہنے اور گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان علاقوں میں ایسا رواں ماہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.