چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، سعودی عرب میں چینی صدر کے شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد چینی صدر کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔
چین اور سعودی عرب کے دمیان تجارتی تعلقات اس وقت آگے بڑھے جب امریکا مشرق وسطیٰ سے اپنی توجہ ہٹا چکا تھا۔
ہارورڈ بیلفر سینٹر مڈل ایسٹ کے ریسرچر محمد الیحییٰ نے کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وہ سعودی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
ریسرچر کا کہنا تھا کہ چین پہلے صرف تجاری معاملات پر توجہ دیتا تھا لیکن اب وہ افریقہ اور دیگر جگہوں پر عسکری بیسز قائم کر رہا ہے، چین اب معاملات کو اسٹریٹجک سطح پر گرفت میں لے رہا ہے۔
دوسری طرف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی رواں برس کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ بہت عرصے سے دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان ملاقات کروانا چاہتی تھی لیکن فی الحال اس ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
صدر بائیڈن چینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ممکنہ طور پر یہ ملاقات نومبر کے دوران انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے موقع پر ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.