پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 34 زخمی

چین کے صوبے لیاؤننگ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

دھماکے کے بعد پلانٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکا پلانٹ میں مرمتی کام کے دوران ہوا، دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.