
چین میں کورونا کیس سامنے آنے پر شنگھائی ڈزنی لینڈکو بند کردیا گیاہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ، چین کے شنگھائی ڈزنی لینڈ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنے پر پارک کو بند کردیا ہے۔
شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک میں ہفتے کےروز ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، جس کےبعد پارک کی انتظامیہ نےحفاظتی اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئےپارک کو پیر اور منگل دو دن کے لیے بند کردیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شنگھائیڈزنی لینڈکو دوبارہ کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔
خیال رہے کہ چین میں آج ستمبر کےبعد سے کورونا کے سب سے زیادہ 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.