بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

چین کا سب سے بڑا ایئر شو شروع، جدید طیاروں کی نمائش

چین کا سب سے بڑا ایئر شو ’چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرواسپیس ایگزیبیشن‘ آج زوہائی شہر میں شروع ہوگیا ہے۔

ایئر شو میں چین نے اپنے جنگی طیاروں اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اپنا اینٹی شپ ہائپرسونک میزائل متعارف کروایا ہے، یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر سے زائد مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ہائپرسونک میزائل اسٹریٹجک بمبار طیارے میں نصب تھا، دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایئر شو میں اینٹی ڈرون کامبیٹ سسٹم بھی پہلی بار منظر عام پر آیا، اس میں انتباہی سراغ رساں سسٹم، بغیر پائلٹ کے چلنے والے آلات اور باآسانی نقل و حرکت کرنے والے ہتھیار موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.