بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین کا تحفہ، کوروناویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین کی جانب سے تحفے میں دی گئی کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 6853 چین سے کورونا ویکسین کا ذخیرہ لے کر آج دوپہر سوا 12 بجے پہنچی۔

شہر قائد کراچی کے تمام چھوٹے بڑے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا رش دیکھنے میں آیا ہے۔

چین کی جانب سے دی گئی ویکسین کی دو ملین خوراکیں تحفے میں دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.