چین کے شہر چینگ ڈو میں کورونا پابندیوں میں توسیع کردی گئی جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔
شہری حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں بدھ تک جاری رہیں گی۔
اس دوران شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ چینگ ڈو میں کورونا کیسز میں اضافے پر جمعرات کو ویک اینڈ کا لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔
چین میں مقامی منتقلی کے کیسز رپورٹ ہونے پر کئی شہروں اور علاقوں میں محدود پیمانے پر کورونا پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.