چین کے جنوبی صوبے جیانگ ژی میں چاقو بردار شخص نے نرسری اسکول میں حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق 48 سالہ مشتبہ ملزم کی شناخت لیو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نہایت مختصر بیان میں پولیس نے آج صبح ہونے والے واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ چین میں عام شہری اسلحہ نہیں رکھ سکتے، عموماً اس طرح کے حملے چاقو یا دیسی ساخت کے دھماکا خیز مواد سے کیے جاتے ہیں۔
Comments are closed.