جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالرز قرض رول اوور کر دیا: اسحاق ڈار

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالرز کا قرضہ رول اوور کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے بینک نے قرضہ 2 سال کے لیے رول اوور کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں چین کے بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جنوری سےجون تک 3 لاکھ 93 ہزار 455 افراد کو بیرون ملک ملازمت ملی، 2023 ملکی معیشت کے لیے مشکل سال تھا، 2024 میں معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں سال صرف سود کی ادائیگی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام قرض کے معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ خزانہ نے مہنگائی میں کمی ہونے کی نوید سنا دی ہے۔

ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے ضروری اشیاء سستی ہوں گی اور ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوں گے۔

وزارتِ خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.