چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کی واپسی دو سال کے لیے موخر کردی۔
رپورٹس کے مطابق ایگزم بینک چائنا نے خط لکھ کر پاکستان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ دو سال تک قرض واپس نہ کرنے کے باوجود پاکستان کو اضافی سود نہیں دینا ہوگا۔
خط کے مطابق تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.