بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

چین نے امریکی سیکریٹری دفاع کی فون کال کی درخواست رد کر دی

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی طرف سے فون کال کی درخواست رد کر دی تھی۔

ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے بتایا کہ 4 فروری کو چین کا مبینہ جاسوس غبارہ مار گرانے کے بعد سیکریٹری دفاع نے اپنے چینی ہم منصب وائی فینگے سے بات کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چین نے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا تھا لیکن ہم رابطے کیلئے تمام ذرائع کو کھلا رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے غبارے کو مار گرایا، پینٹاگون نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی شمالی کمانڈ کے سربراہ جنرل گلین وین ہارک نے کہا تھا کہ ایک بحری جہاز کو چینی غبارے کا ملبہ ڈھونڈنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے جو بحیرہ اوقیانوس میں گرا ہے۔

خیال رہے کہ چین کا موقف ہے کہ غبارہ موسمی جانچ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس کا کوئی عسکری مقصد نہیں تھا لیکن واشنگٹن نے اسے نہایت جدید جاسوس طیارہ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی سیکریٹری دفاع اور چین کے وزیر دفاع نے نومبر کے دوران کمبوڈیا میں ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.