چین میں1 لاکھ سے زائد فیک نیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں جعلی نیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی مہم جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین میں انٹرنیٹ سے جھوٹی خبروں اور افواہوں کو ہٹانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ آن لائن اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران انٹرنیٹ سے غلط اور جھوٹی معلومات کو بھی ہٹایا گیا ہے۔
Comments are closed.