چین میں گرمی بڑھتے ہی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین میں گرمی میں اضافے کے بعد مرغیاں کم انڈے دے رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا میں گرمی کی شدت بار بار دیکھنے میں آرہی ہے، اور ممکنہ طور پر ابھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور درجہ حرارت بڑھنے سے دنیا بھر کی معیشتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، چین کے متعدد بڑے شہروں میں اس سال اب تک کے گرم ترین دن ریکارڈ کیے گئے ہیں، اور اس حوالے سے پیر کے روز چین میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا۔
لیکن گرمی کی لہر صرف انسانوں پر ہی نہیں بلکہ جانوروں پر بھی بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، چین کے شہر ہیفی کے کسانوں کا کہنا ہےکہ گرمی کی وجہ سے انڈوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔
کسانوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں ان کی مرغیوں کے لیے کولنگ سسٹم نصب کیے ہیں۔
چین کے کئی صوبوں میں انڈوں کی سپلائی میں کمی کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
صرف صوبے آنہوئی کے دار الحکومت ہیفی میں انڈوں کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے، دیگر صوبوں میں بھی قیمتوں میں تقریباََ اتنا ہی اضافہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.