چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ایئرلائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دیے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔
کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستان سے چین تک یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے۔
متاثرہ طلبہ نے کہا کہ اکثر طلبہ ٹکٹ مہنگا ملنے کے باعث چین جانے سے رک گئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے جانے والی چارٹرڈ پروازیں چین سے خالی واپس آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے پہلے طلبہ کو کرائے میں 15 فیصد رعایت دی جاتی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلئے کرائے بڑھانا مجبوری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی اجازت چینی سفارت خانہ دیتا ہے۔
Comments are closed.