چین کے صوبے ہونان میں واقع خوبصورت اور پرفضا مقام شنیوژاہی میں ایک گروسری اسٹور (گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی اشیا کا اسٹور) انتہائی مشکل اور خطرناک مقام پر واقع ہے جہاں پہنچنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
یہ کنوینیئنس اسٹور جو کہ ایک چھوٹے لکڑی کے جھونپڑے پر مشتمل ہے، جسے زمین سے 120 میٹر بلند ایک عمودی چٹان کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔
اسٹور تک پہنچنے کے لیے لوگ لوہے کی ہینڈ ریلز، افقی سیڑھی اور فکس کیبلز کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ منفرد اسٹور کبھی چٹان پر چڑھنے (کوہ پیمائی) کے لیے استعمال کیا جانے والا ہٹ ہوا کرتا تھا جہاں کوہ پیما بلندی پر جانے کے دوران تھکان دور کرنے کے لیے آرام کیا کرتے تھے۔
تاہم چند برس قبل اس کو انتہائی غیرعمومی اسٹور میں تبدیل کر دیا گیا، تاکہ لوگوں کو ان کے پانی کے کنٹینرز دوبارہ مفت بھرنے کے علاوہ مون کیکس، سوڈا، مشروبات وغیرہ قیمتاً فراہم کیے جاسکیں۔
گو کہ چٹان پر لٹکتا ہوا یہ اسٹور کافی سالوں سے کھلا ہے لیکن اس کی موجودگی اس وقت وائرل ہوئی جب اس کی ویڈیو آن لائن سامنے آنا شروع ہوئی۔
Comments are closed.