چینی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی روبوٹ ویٹریس نے اپنے کام کرنے کی صلاحیت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانوں کی نوکریوں کے پیچھے پڑ گئی جس کی مثال چین میں کام کرنے والی ایک ویٹریس ہے۔
چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر ویڈیو میں اس اینڈرائیڈ سسٹم کی حامل روبوٹ کو جس نے دیکھا اسے حقیقی خاتون سمجھ بیٹھا۔
بالکل انسان کی مانند نظر آنے والی ویٹریس لوگوں سے بات چیت کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ لوگوں کا ریسٹورنٹ میں خیرمقدم کرتی ہے، صارفین کے آرڈرز لیتی ہے، وہ آرڈر ان کی ٹیبل تک پہنچاتی ہے۔
Comments are closed.