چین کے صوبے گوئیژو میں موجود گوپٹین شپ لفٹ دنیا کا سب سے بڑا شپ لفٹ ہے، یہ 500 ٹن کے جہازوں کو 199 میٹر کی بلندی تک اٹھا کر دوسری جگہ تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی وجہ سے اسے انجیئنرنگ کا متاثر کن کارنامہ مانا جاتا ہے۔
آبی گزر گاہوں میں پانی کی سطح کی تبدیلی میں ڈیمز اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کے باعث آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی ایک بہت مشکل عمل ہوتا ہے۔
لیکن خوش قسمتی سے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی بدولت ایسا کرنا کافی آسان ہوگیا ہے اور گوپٹین شپ لفٹ کو گوپٹین ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں انکارپوریٹ کرنا اس کی ایک بہترین مثال ہے۔
اس منصوبے کے تحت بھاری اور بڑے جہازوں کو مذکورہ بالا لفٹ سے اٹھا کر واٹر چینل کے دوسرے حصے میں منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکے۔
یہ منصوبہ 2021 میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ یہ تین مختلف ہائیڈرالک لفٹس پر مشتمل ہے جسے 2.3 کلومیٹر کے فاصلے کے مجموعی نیویگیبل واٹر چینلز (آبی گزر گاہ) سے ملایا گیا ہے۔
یہ چین کے صوبے گوئیژو میں عظیم دریائے یانگژی کے معاون دریائے ووہ پر واقع ہے اور اسے دنیا کے انتہائی اہم ٹیکنالوجیکل عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے مشکل علاقوں کے آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی بہت آسان ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.