بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین: شین زین میں کورونا کی صورتحال پر قابو پالیاگیا

چین کے شہر شین زین میں تمام تر دفاتر اور فیکٹریز کو دوبارہ معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چین کے شہر شین زین میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے عائد کی گئی تمام تر پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شین زن میں حکام کی جانب سے آج سے تمام تر دفاتر اور فیکٹریز کومعمول کے مطابق کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ چلانےکی اجازت دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شین زن شہر میں کورونا کی صورتحال پر قابو پالیاگیاہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ شین زن میں شہریوں کےکوروناٹیسٹنگ کے3راؤنڈز مکمل ہونےکے بعد دفاتر کھولنےکااعلان کیاگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.