بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی رقم اسٹیٹ بینک میں منتقل، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضے کی رقم اسٹیٹ بینک منتقل کردی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رقم کی منتقلی سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

چین سے قرضے کی رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.