جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

چین سے پاکستان کو آج 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج چین کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظور کردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔ 

اسحاق ڈار کے مطابق چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسحاق ڈار کا اپنے ایک بیان میں بتانا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اب چین نے یہ قرض پاکستان کو ایک بار پھر دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.