بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے سائینو فام کی نئی کھیپ پہنچ گئی

چین سے کورونا وائرس کی ویکسین سائینو فام کی نئی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائینو فام ڈوز اسلام آباد لائی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 95 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 780 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 24 فیصد ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سائینو فام ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چین سے کورونا وائرس کی سائینو فام ویکسین کی کھیپ رات گئے اسلام آباد پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چین سے سائینو فام ویکسین کی 2 کھیپ آئندہ 36 گھنٹے میں لائی جائیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان 2 کھیپ میں چین سے سائینو فام کی 12 لاکھ 8 ہزار ڈوزز لائی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.