منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

چین: بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں آگ لگ گئی، چینی اخبار کے مطابق اس واقعے میں21 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بیجنگ سے چینی اخبار نے مزید بتایا کہ اسپتال سے71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چینی اخبار کے مطابق آگ اسپتال کے ایسٹ ونگ کے انپیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے کے قریب لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مریضوں نے چادروں کی مدد سے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔

چینی اخبار کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.