gay hookup apps nz hookup Vincentown New Jersey hookup bbw com emily willis hookup gay hookup places in gloucester county nj casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین: انتہائی کفایت شعاری کی زندگی گزارنے والی خاتون کے انٹرویو سے تنازع

ایک چینی خاتون کی انتہائی کفایت شعاری کی زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو پر آن لائن تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

خاتون کے مطابق وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کہ کم سے کم اخراجات ہوں یہاں تک کہ بعض اوقات وہ زندگی کی چھوٹی موٹی خوشیوں یا خواہشات کو بھی ترک کردیتی ہیں، ان کے مطابق وہ اپنی 90 فیصد ماہانی آمدنی پس انداز کرلیتی ہیں اور گزشتہ 9 برسوں کے دوران دو مکانات خرید چکی ہیں۔ 

گو کہ کنزیومر ازم (صارفیت) اس وقت ترقی یافتہ دنیا میں اپنے عروج پر ہے لیکن کم سے کم اخراجات اور ترک ضرورت پر مبنی زندگی گزارنے کا رجحان بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔ 

چین میں ہزاروں افراد پرائیویٹ سوشل میڈیا گروپس پر پیسے بچانے پر مبنی ٹپس شیئر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کس طرح وہ اخراجات کم کرکے زندگی گزار رہے ہیں۔ 

ایسی ہی ایک 32 سالہ خاتون وینگ شینائی ہیں، جن کا تعلق چین کے نانجیانگ علاقے سے ہے اور وہ کفایت شعار خواتین کی ایک بڑی تنظیم کی رکن ہیں جس کے چار لاکھ ممبرز ہیں۔   

 وینگ شینائی اپنی انتہائی کفایت شعاری کی زندگی اور پیسے بچانے کے طریقوں کی وجہ سے اب اپنے ہم عصروں میں ایک سلیبریٹی حیثیت کی حامل ہوگئی ہیں۔

لیکن ان کے ایک حالیہ انٹرویو کے باعث عام عوام میں ایک تنازع پیدا ہوگیا ہے، واضح رہے کہ ان کا یہ انٹرویو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.