پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

چین امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں، صدر بائیڈن

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران چین اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چین امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں، جبکہ چینی صدر کا کہنا ہے کہ تعلقات کے لیے صحیح سمت تلاش کرنے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں چین، امریکی صدور کے درمیان ملاقات ہوئی جس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ دنیا کو توقع ہے چین امریکا موسمیاتی چیلنجوں اور خوراک کی قلت سے نمٹنے میں کردار ادا کریں گے۔

جب کہ چینی صدر کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن سے بذریعہ وڈیو کال رابطے میں رہے، چین امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے تیار ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تعلقات کو صحیح راستے پر لانے کے لیے بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی چینی صدور کے درمیان ملاقات کا مشترکا اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا، لیکن اس ملاقات سے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان تائیوان، یوکرین اور شمالی کوریا کے جوہری عزائم پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.