لاہور ہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی، جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے چینی کا ریٹ مقرر کرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا مؤقف سننے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار جہانگیر ترین کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو سنا ہی نہیں گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حکومت کے مقررہ نرخ پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں۔
درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ چینی کی قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔
Comments are closed.