ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی حکم امتناعی کےخلاف درخواست دائر

پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمتیں مقرر اور ان پر عملدرآمد کروانے سے قاصر ہے، اس لیے حکم امتناعی واپس لیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔

اس حکم امتناعی کے باعث شوگر مل مالکان من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرنے اور اس پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ حکم امتناعی بھی ہے، حکم امتناعی کی آڑ میں چینی کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اپنا حکم امتناعی واپس لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.